ہرجانہ کیس؛ وزیراعظم کے خلاف روزانہ سماعت کیلیے شہباز شریف کی درخواست مسترد

Published on March 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

لاہور(یواین پی) ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعوے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی۔رہنما (ن) لیگ شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پونے چار سال قبل جھوٹے الزامات لگانے پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا، لمبا عرصہ گزرنے کے باوجود ہتک عزت دعوے پر عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہیں کیا گیا تاہم قانون کے مطابق 90 روز میں ہتک عزت کے دعوی کا فیصلہ ہونا چاہیے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں 62 بار سماعت ملتوی کی استدعا کی گئی، عمران خان نے مرکزی درخواست میں ہی متفرق درخواست دی اور 2 سال ضائع کرنے کے بعد درخواست واپس لے لی، عمران خان کا عدالتی کارروائی کا حصہ نہ بننا عدالتی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے لہذا عدالت ٹرائل کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے۔عدالت نے سماعت کے بعد شہباز شریف کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تاہم بعد میں عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes