لاہور (یواین پی) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی شفایابی کے لیے دعاگو ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شفا یابی کے لیے دعاگو ہوں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے وقت مانگا ہے، حتمی باتیں کہنا مناسب نہیں ، تحریک کو ملتوی کرنے سے قوم کو مایوسی ہوئی ہے،سخت فیصلہ نہیں کرنا چاہتے،کسی ایک پارٹی کو قربان نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی سوچ کو تسلیم کرلینا چاہیے،عوام کی نمائندہ جماعت لاناہوگی، حکومت نے اعتراف کرلیا ہے کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہیے،گھر تب ہی ٹھیک ہوگا جب ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں انتخاب آئین کے تحت کروائے جائیں،کسی حکومتی نمائندے کو ہماری پارٹی کا نمائندہ بننے کی ضرورت نہیں۔