حج ضرور ہو گا مگر ایک شرط پر

Published on March 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

ریاض (یواین پی) حج دنیا بھر میں اتنا بڑا اجتماع ہے کہ اس سے بڑا اجتماع شاید ہی کوئی دنیا میں ہوتا ہو۔اس بار کورونا وبا کے دنوں میں لوگ پریشان تھے کہ خدا جانے انہیں اس بار حج کرنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں مگر اس حوالے سے اللہ تعالیٰ نے خصوصی کرم فرمائی کی ہے کہ حج ادا کرنے کی مسلمانوں کو اجازت مل گئی ہے۔سعودی عرب نے حجاج کے لیے ویکسی نیشن لگانے کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ حجاج روانگی سے تین دن پہلے ٹیسٹ کروانے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے، ماسک پہننے اور تین دن قرنطینہ میں گزارنے کے پابندی ہونگے۔تفصیل کے مطابق سعودی حکومت نے رواں سال حج کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں اس میں صرف کورونا ویکسین لگوانے والے افراد ہی حج کرنے کے اہل قرار دیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق تمام حجاج عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسین لگوانے کا ثبوت پیش کرنے اور خدام بھی ان قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہونگے۔حجاج کے لیے سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کروانے، سعودی عرب پہنچ کر تین دن قرنطینہ میں گزارنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ حج کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک پہننے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes