اوکاڑہ (یواین پی )ملک محسن رضا صدر سٹی وارڈ نمبر 36 کیپٹن ٹائیگر فورس اوکاڑہ اور تمام اہل علاقہ کی طرف سے ولادت با سعادت حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے سلسلہ میں پی ٹی آئی وارڈ نمبر 36 کے آفس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی مرزا ذوالفقار ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ نےدیگر مہمانوں کے ہمراہ اپنے ہاتھوں سے ولادت باسعادت کے سلسلہ میں کیک کاٹا اس موقع پر تقریب میں اہل علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی