کروڑوں مالیت کی عمارت انتظامیہ کی عدم دلچسپی سےموالیوں اور مویشیوں کی آماجگاہ میں تبدیل

Published on March 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) کروڑوں روپے کئ مالیت پر بنائی گئی ٹاؤن ہال کی عمارت انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور غفلت کے سبب زبوں ہال عمارت موالیوں اور مویشیوں کی آماجگاہ میں تبدیل تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر وارڈ نمبر 2 کی تاریخی عمارت اس وقت انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث انتہائی مخدوش حالت میں تبدیل ہوتی جارہی ہے اور اس کی اس کمزوری کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اس عمارت کو موالیوں نے اپنے نشے کے استعمال کا آسان ذریعہ بنا لیا ہے جبکہ ان موالیوں کے ساتھ ساتھ اسکی ویرانی اور انتظامیہ کی بے حسی کو جانوروں نے بھی محسوس کرتے یہاں ڈیرے ڈال لیے ہیں یاد رہے مذکورہ عمارت کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ہیں مگر اس وقت اس عمارت میں موالیوں کا راج ہے جو نشے کے لیے اس عمارت کو استعمال کررہے ہیں جسکی وجہ سے اہل علاقہ سخت پریشان ہیں علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ ٹاؤن ہال انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے جس میں منشیات کا استعمال کرنے والے افراد نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ اس کی ویرانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ لوگوں نے اپنے مویشی باندھ دیے ہیں جسکی وجہ سے گندگی اور بدبو نے علاقے کے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے اور اسکی وجہ سے مچھروں کی بھی بہتات ہے جسکی وجہ سے ملیریا جیسی خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس سے منسلک گورنمنٹ گرلز اسکول اور گرلز وکیشنل اسکول کی عمارت بھی موجود ہے جہاں آنے والی طالبات اس گھٹن زدہ ماحول اور موالیوں کی گندی نظروں سے بھی سخت اذیت کا شکار ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ بار ہا انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی تاہم انکی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا علاقہ کے معززین نے سندھ حکومت اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ نمبر 2 کے رہائشیوں کو مذکورہ بلڈنگ کے مثبت اثرات سے نجات دلائی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes