مہوش حیات وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو

Published on March 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments


کراچی (یو این پی) ​اداکارہ مہوش حیات نے کورونا وائرس کا شکار وزیراعظم عمران خان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے زیراعظم کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی ۔ بعد ازاں وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔مہوش حیات نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہاں کسی کا بھی مدافعتی نظام اتنا مضبوط نہیں اور کورونا وبا کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا۔مہوش حیات نے مزید کہا ہم اپنے وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں جب کہ ہمیں بھی چوکس رہنے (احتیاط برتنے) کی ضرورت ہے۔ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے بھی وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes