ماضی کی حکومتوں نے ملک میں کرپشن کو پنپنے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب

Published on March 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

لاہور (یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثماب بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک میں کرپشن کو پنپنے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا، کرپشن کرنا نہ صرف ملک اور قوم سے غداری کے مترادف ہے بلکہ یہ ناقابل برداشت جرم بھی ہے تاہم ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کو پنپنے دیا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کو کرپشن فری بنانا میرا مشن ہے، کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں جب کہ کرپشن کے خلاف بلاامتیاز زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog