اوکاڑہ یوم پاکستان 23مارچ ملی جوش و جذبے اور تجدید عہد کے طور پر منایا گیا

Published on March 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی/ شیخ ندیم شیراز)یوم پاکستان 23مارچ تجدید عہد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں ملی جوش وجذبے اورکرونا ایس او پیزکی پیروی کرتے ہوئے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا اصغر نے پرچم کشائی کی جبکہ ریسکیو 1122 کی طرف سے سلامی دی گئی،قومی ترآنہ بھی گایا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرصبا اصغرنےیادگارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس طاہرامین، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ندیم افضال، ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید،انچارج ریسکیو 1122 ظفر اقبال، ڈیٹی ڈائریکٹر اطلاعات خورشید جیلانی سمیت صحافیوں اور شہریوں نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ ماسک پہن کر کروناایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شرکت کی۔اکیاسی ویں یوم پاکستان کی تقریب تجدید عہد کے موقعہ پر ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی، سلامتی واستحکام کے لئے دعا کروائی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题