فٹنس مسئلہ نہیں لیکن منیجمنٹ کے معیار پر پورا اترنے کی کوشش کررہا ہوں، شرجیل خان

Published on March 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

لاہور(یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کا کہنا ہے کہ فٹنس کا کوئی بڑا مسئلہ نہیں لیکن منیجمنٹ کے مقرر کردہ معیار تک پہنچنے کی کوشش کررہا ہوں۔دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کےلیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرکٹر نے ورچوئل میڈیا کانفرنس میں کہا ہے کہ قومی ٹیم میں کم بیک پر بہت خوش ہوں ،لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں اچھے ماحول میں ٹریننگ کا موقع ملا ہے۔فٹنس پر تنقید کے حوالے سے سوال پر اوپنر نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن کھیلا، مسلسل 7 ماہ سے کرکٹ میں سرگرم اور پرفارم بھی کررہا ہوں، فٹنس کا کوئی بڑا مسئلہ نہیں تاہم منیجمنٹ کے مقرر کردہ معیار تک پہنچنے کی کوشش کررہا ہوں۔ ایک پروفیشنل کرکٹر کے طور فٹنس ضروری مگر اسکلز پر بھی کام کررہا ہوں۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کے کیریئر پر اثرات کے سوال پر شرجیل خان نے کہا کہ جو کچھ پہلے ہوا ماضی بن چکا، کم بیک پر تمام ساتھی کھلاڑیوں نے خوش آمدید کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بال کو اپنے نیچرل انداز میں میرٹ پر کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ آف سٹمپ سے باہر جاتی گیندیں میری کمزوری نہیں، 4روزہ کرکٹ میں سوئنگ بولنگ کا سامنا کرتے ہوئے رنز بنائے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme