علی ظفر، ریشم اور ہمایوں سعید سمیت فنکاروں کے لیے قومی اعزازات

Published on March 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments


کراچی(یواین پی)ہرسال کی طرح اس بار بھی یومِ پاکستان کے موقعے پر فن و ادب اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا۔ایوان صدر اور چاروں صوبوں کے گورنر ہاوسز میں اعزازات کی تقسیم کے لیے تقاریب منعقد کی گئیں جن میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور صوبائی گورنروں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر گزشتہ سال نام زد ہونے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا جن میں ادکاروں، فن کاروں اور فن و ادب س تعلق رکھنے والوں کی نمایاں تعداد شامل ہے۔تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والے فن کاروں میں اداکار ہمایوں سعید، اداکارہ ریشم، گلوکار علی ظفر،گلو کار محمد علی شہکی، اداکارہ صائمہ شاہ المعرف ریشم، ، اداکارہ سکینہ سموں، گلوکارہ ثریا خان (مہ جبین قزلباش)، گلوکار کرشن جی، ، گلوکار کرشن ، نعت خواں اور صوفی گلوکارہ حنا نصراللہ کے نام شامل ہیں۔معروف شاعر احمد فراز اورعظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین ،شہرہ آفاق مصور اور خطاط صادقین نقو، معروف مصور پروفیسر شاکر علی، مصور اور مجسمہ ساز مرحوم ظہورالحق اور ممتاز ادیب جمیل جالبی کو نشان امتیازسے نوازا گیا۔فن کے شعبے میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں اداکارہ بشریٰ انصاری، اداکار طلعت حسین، مصور محمد عمران قریشی، سلطانہ صدیقی اور کارٹونسٹ فاروق قیصر عرف انکل سرگم کے نام شامل ہیں۔ جب کہ زیبا شہناز اور اداکارعبدالماجد جہانگیر نے تمغہ امتیاز حاصل کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes