اوکاڑہ(یواین پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ ضلع میں رواں سیزن کے دوران گندم کی خرید اری کا جو ہدف مقرر کیا گیا ہے اس کو پورا کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے بھر پور اقدامات کریں گندم خریداری سینٹروں پر کاشتکاروں کو کرونا ایس او پیز کے تحت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں کاشتکاروں کے لئے سایہ میں بیٹھنے کے انتظامات ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،پارکنگ ،سیکیو رٹی ،صفائی ستھرائی کے معاملات کو احسن انداز میں مکمل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم خریداری مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صاحبان ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد فیصل شریف ،ریونیو افسران سمیت تما م متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اس مو قع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد فیصل شریف نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں 18 لاکھ گندم کی بوری خرید کی جائے گی اس سلسلہ میں محکمہ خوراک پنجاب نے ضلع اوکاڑہ میں 15گندم خریداری مراکز بنائے ہیں ان میں 12 خریداری مراکز تحصیل دیپالپور میں جبکہ تحصیل رینالہ خورد میں 3 خر یداری مراکز بنائے گئے ہیں تحصیل اوکاڑہ میں گندم خریداری کے انتظامات محکمہ پاسکو کرے گا ۔