کوکنگ آئل، بیسن، کھجور، چائے، دالیں اور دیگر کئی اشیاء سستی ہو جائیں گئی

Published on March 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) کوکنگ آئل، بیسن، کھجور، چائے، دالیں اور دیگر کئی اشیاء سستی ہو جائیں گئی، رمضان المبارک سے قبل عوام کیلئے 7.8 ارب روپے کا خصوصی ریلیف پیکج تیار کر لیا گیا، یوٹیلٹی اسٹورز پر صارفین کو 50روپے فی کلو تک ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت عوام کو 7ارب 80کروڑ کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے متعدد اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی۔ ریلیف پیکج کے تحت چینی 68روپے،گھی 170 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ کوکنگ آئل، بیسن، کھجور اور دودھ پر20 روپے فی کلو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔اسی طرح چائے50، سفید چنے25، دال چنا 15 دال مونگ، چاول 12 اور دال ماش 10 روپے سستی ملے گی۔جبکہ مصالحہ جات سمیت دیگر مصنوعات پر بھی خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے بھی صوبے کے عوام کے لیے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا جا چکا، جس کے تحت صوبے بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی پر پنجاب حکومت تقریبا 3 ارب 50 کروڑ روپے سبسڈی دے گی ، جس کے نتیجے میں صوبے کی عوام کو آٹے کا 10 کلو کا تھیلارمضان بازاروں میں مارکیٹ پرائس سے 120 روپے سستا ملے گا ، رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں دستیاب ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy