دبئی: (یواین پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 رینکنگ کی فہرست جاری کر دی جس میں بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم کا تیسرا نمبر برقرار ہے،انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پہلا اور آسٹریلیا کےایرن فنچ کا دوسرا نمبر ہے۔آئی سی سی کی تازہ ٹی 20 رینکنگ میں باؤلرز میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر آگئے۔ افغانستان کے راشد خان کا دوسرا جبکہ آسٹریلیا کے اشٹن اگر کا تیسرا نمبر ہے۔ اس فہرست میں پاکستانی ٹیم کا کوئی کھلاڑی موجود نہیں۔