اوکاڑہ (یو این پی ) کینال روڈ یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے قریب کار کی رکشہ سے ٹکر ہو گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں 3 خواتین اور 2 مردوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد سے دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔