سرینگر: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے حملے کے دوران تین قابض بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین قابض بھارتی فوجیوں کو موت کی وادی میں پہنچا دیا۔ اس حملے کے دوران متعدد قابض بھارتی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد قابض بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اور حملہ آوروں کی تلاشی شروع کر دی ہے۔