لاہور: (یواین پی) سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق یہ بات فیس بک کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیس بک کا فی الحال پاکستان میں دفتر کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہم پاکستان میں ڈیڈیکیٹڈ ٹیموں کے ذریعے سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔فیس بک ترجمان کا کہنا تھا کہ فیس بک ایک بین الاقوامی برادری بین ہے اور ہم دنیا کے بہت سے ممالک میں بغیر کسی دفتر کے کام کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیا اللہ خان بنگش نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر کھولمے جا رہا ہے۔