ملک بھر میں شب برات آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

Published on March 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان بھر میں شب برات آج (بروز سوموار) انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام جب کہ قبور کی زیارت بھی کی جائے گی۔ سندھ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اس رات اہل ایمان نوافل ادا کریں گے اور گڑگڑا کر اپنے رب کے حضور گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کریں گے۔شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں خصوصی صفائی اور موجود صورت حال کے تناظر میں خاص انتظام کیا گیا ہے۔شب برات کے موقع پر ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر کی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں علماء کرام، خطیب حضرات اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے۔ ہل علم اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں۔مساجد اور اجتماعات میں ہونے والی خصوصی دعاؤں میں کرونا کی وبا اور کرب کی موجودہ فضا میں اللہ سے رحم و کرم اور پناہ طلب کی جائے گی۔شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں مساجد میں شب بیداری ہوگی اورفرزندان اسلام رات بھر نوافل، ذکر حمد و نعت کا ورد اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے۔لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے قبرستان جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog