اسلام آباد(یو این پی) آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے بعد اب ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرضہ جاری کرنے منظوری دے دی۔اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے منظور کی جانے والی قرضے کی رقم پاکستان میں کلین انرجی کے فروغ کے لیے ہائیڈرو پاور پلانٹ کی تعمیر پر خرچ ہوگی۔اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کی امداد سے 300 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور پلانٹ لگایا جائے گا جس سے پاکستان کی انرجی سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔