کورونا وائرس کا شکار بپی لہری کی حالت تشویش ناک، آئی سی یو میں داخل

Published on April 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments


ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ کے مشہور گلوکار اور گلوکار بپی لہری کورونا وائرس کا شکار ہیں جنہیں طبیعت بگڑنے کے باعث آئی سی یو میں داخل کردیا گیا۔دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی تیسری لہر اب تک کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے جن میں بھارت سرفہرست ہے جہاں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ حتیٰ کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے کئی اداکار اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاپ موسیقار بپی لہری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم انہیں طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔والد کی بگڑتی طبیعت کے پیش نظر امریکا میں مقیم اُن کا بیٹا فوری طور پر بھارت واپس آگیا جہاں بیٹے نے والد کی صحت کے حوالے سے بتایا کہ والد کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے لیکن انہیں پھر بھی آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے کیوں کہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔بیٹے نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے اہل خانہ کے لیے یہ وقت مشکل ترین ہے کیوں کہ ہمیں ڈاکٹروں کی جانب سے والد سے ملنے کی اجازت نہیں۔واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بپی لہری نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں کورونا وائرس کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ وائرس بہت خوف ناک ہے اور میں سب کو یہی ہدایت کرتا ہوں کہ جتنا ممکن ہو لوگ اپنے گھروں پر رہیں جب کہ میری خوش قسمتی ہے کہ موسیقی کے لیے سفر کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ گھر سے ہی گلوکاری اور موسیقی کے کام ہو جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes