اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع میں پرائس مجسٹریٹس ان ایکشن ۔گذشتہ ماہ گرانفروشوں ،بلیک مارکیٹنگ اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلع کی تینوں تحصیلوں کے 26 پرائس مجسٹریٹس نے 8 ہزار 362 انسپیکشن کیں 202 گرانفر وشوں ،290 ذخیرہ اندوزوں اورکرونا ایس او پیز عملد رآمد نہ کرنے والے 417 دوکانداروں کو 8 لاکھ 13 ہزار 609 روپے جرمانہ کیا جبکہ ایک دوکاندار کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا گیا۔ دو دوکانوں کو انسداد کرونا ایس او پیز پر عملد رآمد سے انحراف پر سر بمہر کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ عوامی سہولت اور مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس اور دیگر انتظامی افسران انسداد کرونا ایس او پیز پر عملدر آمد کے لئے بھر پور اقدامات جاری رکھیں ۔