بھارت میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ، متعدد فوجی ہلاک

Published on April 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی) بھارت میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ، متعدد فوجی ہلاک، ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کی جانب سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کی جانب سے بھارتی فوج پر بڑا حملہ کیا گیا ہے۔حملہ ملٹری آپریشن میں مصروف بھارتی فوج کے کمانڈوز پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ چھتیس گڑھ میں کچھ روز قبل بھارتی پولیس پر بھی حملہ کر کے تعدد پولیس اہلکار ہلاک کر دیے گئے تھے۔ جبکہ چھتیس گڑھ میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران باغیوں کے کئی حملوں میں متعدد بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک کیے جا چکے۔واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کو چھتیس گڑھ کے علاوہ دیگر کئی ریاستوں کی عوام کی بغاوت کا سامنا ہے۔ ان ریاستوں میں ناگا لینڈ کی ریاست بھی شامل ہے، جو اپنی کرنسی، جھنڈا اور فوج متعارف کروانے کے علاوہ بھارت سے اپنی آزادی کا اعلان بھی کر چکی۔ ناگا لینڈ کی عوام اور رہنماوں کا واضح موقف ہے کہ بھارت نے ان کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme