ممبئی(یوا ین پی) شاہ رخ خان کی جانب سے دھوکا دیے جانے پر ان کی اہلیہ گوری خان نے اپنا ردعمل بتادیا۔بالی ووڈ کے رومانس کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کی محبت کی کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، شاہ رخ خان خود متعدد بار بتاچکے ہیں کہ 1991 میں شادی سے پہلے گوری خان کو پانے کے لیے انہیں کیا کچھ کرنا پڑا تاہم گوری خان کی اپنے پیار کے حوالے سے پہلی بار لب کشائی کی ہے۔میڈیا میں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کا ایک پرانا انٹریو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے دوست اور بالی ووڈ کے ہدایت کار کرن جوہر کے مشہور شو ’کافی ود کرن‘ میں موجود ہیں جہاں وہ بتاتی ہیں’’اگر شاہ رخ خان نے انہیں دھوکا دیا تو وہ کیا کریں گی‘‘۔میزبان نے فلم پروڈیوسر گوری خان سے سوال کیا، کیا آپ کی زندگی میں شاہ رخ خان کی خواتین مداحواں کے حوالے سے کبھی ایسا لمحہ آیا جو آپ نے خود کو غیرمحفوظ تصور کیا ہو یا پھر اداکار کے ہر وقت خواتین کے اردگرد رہنے سے کسی قسم کا مسئلہ ہو؟گوری خان نے جواب دیا ’’میں اس طرح کے سوالات سے بہت چڑتی ہوں اور مجھے فوراً غصہ آجاتا ہے‘‘۔