اسلام آباد (یوا ین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک گفتگو۔بلاول بھٹو زرداری نے ایمل ولی خان سے گفتگو میں کہا کہ کچھ جماعتیں پی ڈی ایم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں۔ ایمل ولی خان نے پی پی پی چیئرمین کو پی ڈی ایم سے الگ ہونے کے فیصلے سے باظابطہ طور پر آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسری جماعت کو شوکاز نوٹس جاری کرے۔بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کے روئیے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا لائحہ عمل خود طے کریں گے۔ کچھ جماعتیں اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جس کا فائدہ حکومت کو پہنچے گا۔