اشیاءضروریہ مقررہ نرخوں پر تواتر سے فراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے ڈی سی اوکاڑہ

Published on April 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ مقررہ نرخوں پر اشیاءخورونوش کی مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنانا اور طلب و رسد کے میکا نزم پر نظر رکھتے ہوئے اشیاءضروریہ کی عام مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر تواتر سے فراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اشیاءضروریہ کی مارکیٹ میں دستیاب صورت حال کا جائزہ لے کر نرخ مقرر کرتی ہے اور مقررہ نرخوں پر عام صارفین کو اس کی فراہمی ہر طور یقینی بنائی جاتی ہے جائز منافع تاجروں کا حق ہے لیکن گرانفروشی ،ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے ایک طرف تو صارفین کی حق تلفی کرتے ہیں اور دوسری جانب تاجروں کے لئے بدنامی کا باعث ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلا س میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہر حال میں کیا جائے گا مصنوعی قلت کا تاثر پیدا کر کے مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا ئے گا اس مو قع پر ڈسٹر کٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم محمد خالد جاوید بھٹی اور ای اے ڈی اے مارکیٹنگ نے ہول سیل مارکیٹ اور مقامی مارکیٹ میں اشیاءضروریہ کے نرخ ،ان کی مارکیٹ میں فراہمی ،سٹاک کی صورت حال اور مستقبل کی ضروریات سے متعلق بریفنگ دی اجلاس میں ممبران ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے علاوہ ضلعی متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔صدر انجمن تاجراں چوہدری سلیم صادق نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ رمضان المبارک میں لوگوں کی سہولیات کے لئے کئے گئے اقدامات میں انجمن تاجراں بھر پور معاونت کرے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog