مسلح افواج کا کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد جاری رکھنے کا عزم

Published on April 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments


راولپنڈی(یو این پی) آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں مسلح افواج نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں عالمی وعلاقائی اور اندرونی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں نئے ضم ہونیوالے اضلاع کی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں مشرقی سرحدوں، ایل او سی کی صورتحال پرغور کیا گیا اور پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی طرف سے جنگ بندی پراتفاق کے بعد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے پاک آرمی کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں اندرونی سلامتی کی صورتحال بشمول کورونا کی تیسری لہر کا جائزہ لیا گیا اور مسلح افواج نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا جب کہ کشمیریوں کی جدوجہد کیساتھ بھر پور یکجہتی کا بھی اعادہ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog