پاکستان کی خوبصورتی ہے کہ ہرمذہب کے لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں، رابی پیرزادہ

Published on April 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments


لاہور(یو این پی)سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں ہر مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں۔شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی بھرپور طریقے سے رمضان المبارک کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کچھ فنکار اور گلوکار تو حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف صلی اللہ علیہ والہ وسلم ریکارڈ کروانے میں مصروف ہیں۔ جب کہ کچھ رمضان المبارک کی مناسبت سے خصوصی کپڑے سلوانے اور کچھ دینی علم حاصل کرنے کے لیے کتابیں خرید رہے ہیں۔اداکارہ اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی رمضان المبارک کی مناسبت سے حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف صلی اللہ و علیہ والہ وسلم ریکارڈ کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے گلوکارہ کا کہنا ہے کہ یہ شمیر بھائی کرسچین ہیں میرے شوبز کے سارے گانے یہی بناتے ہیں۔ اب میری حمد اور نعت شریف ریکارڈ کررہے ہیں۔رابی پیرزادہ نے کہا پاکستان کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں ہر مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ اللہ میرے ملک کو محفوظ رکھے۔ رابی پیر زادہ کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے رمضان روز لائیو آ کرسیرت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پڑھا تھا اس دفعہ کا ٹاپک گائیڈ کرنے میں میری مدد کریں۔رابی پیر زادہ کے مطابق میں تقریباً سارے علماء سے رہنمائی لے کر اور مستند کتابیں پڑھ کر دین سیکھتی اور سناتی ہوں آپ میرے لئے اہم ہیں آپ کی رائے بھی ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog