رمضان المبارک میں اشیاء مناسب قیمت پر فروخت کی جائیں عبیداللہ پہنوڑ

Published on April 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ٹھٹھہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبیداللہ پہنوڑ کی زیر صدارت دربار ہال ڈی سی آفیس مکلی میں رمضان المبارک کے احترام اور روزمرہ کی استعمال شدہ اشیاء کے نرخوں پر ظابطہ برقرار رکھنے کے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے کہا کہ رمضان المبارک انتہائی برکتوں اور عظمتوں کا مہینہ ہے جس کا احترام کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیاء مناسب قیمت پر فروخت کی جائیں تاکہ عام لوگ سستے داموں چیزیں خرید سکیں۔ انہوں نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں مختیارکارز اور تاجروں سے اجلاسز منعقد کرکے تحصیل سطح پر بھی پراٸس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دیں. انہوں نے پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ہر صورت میں رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں. اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے اس ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دکانداروں کو روزانہ استعمال ہونے والی اشیاء کے نرخوں کی فہرست دیں جائیں اور دکاندار مالکان کو پابند بنایا جائے کہ وہ فہرست کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور اس طرح روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کی مصنوعات کی فہرست بھی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ مرہ استعمال والی اشیاء کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور اس ضمن میں ڈی سی آفس میں ایک شکایتی سیل بھی تشکیل دیا جائے گا. جس کا نمبر 920063 ہوگا جس کی نگرانی وہ خود کرینگے اور موصول ہونی والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاٸے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبیداللہ پہوڑ نے ضلع ٹھٹھہ کی تمام فلور ملوں اور شوگر ملوں کے منیجروں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کے مختلف مقامات پر آٹے اور چینی کے رعایتی اسٹال قاٸم کریں تاکہ کم آمدنی والے افراد آسانی سے خریداری کرسکیں۔ اجلاس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز, مختیارکارز ، بیوپاری ایسوسیئیشن کے نمائندے، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy