پہلا ٹی ٹونٹی: محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے جنوبی افریقا کو پچھاڑ دیا

Published on April 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے محمد رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت جنوبی افریقا کو ہرا دیا ہے۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم 41 کے مجموعی سکور پر بابر اعظم 14 رنز بنا کر ولیم کو کیچ دے بیٹھے، ہینڈرکس نے وکٹ حاصل کی۔ اس دوران فخر زمان اور محمد رضوان نے چند جارحانہ شارٹس کھیلے، دونوں کے درمیان 33 گیندوں پر 45 رنز کی پارٹنر شپ بنی جس کا اختتام تبریز شمسی نے کیا، فخر 27 سکور بنا کر کریز چھوڑ گئے۔دیگر بیٹسمینوں میں محمد حفیظ 13، حیدر علی14، محمد نواز صفر، فہیم اشرف 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم نے ہدف آخری اوورز میں حاصل کیا۔ محمد رضوان 74 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ہینڈرکس نے تین جبکہ تبریز شمسی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چار ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پروٹیز ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز مالان اور مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتداء ہی میں جارحانہ کھیل کھیلنا شروع کیا، تاہم 31 کے مجموعی سکور پر مالان 24 سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے، 36 کے مجموعی سکور پر لوبی 4 سکور پر کریز چھوڑ گئے۔ مارکرم نے 51 سکور کی اننگز کھیلی اور محمد نواز کو وکٹ دے بیٹھے۔دیگر بیٹسمینوں میں کپتان کلاسن 50، بلجون 34، لنڈے6 بنا کر آؤٹ ہوئے، پروٹیز ٹیم نے مقررہ اوورز میں 188 رنز بنائے۔ فلواکیو اور ماگالا 9.9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نواز، علی علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک شکار کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog