اسلام آباد (یواین پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ پارکنسن ڈے (رعشہ کا عالمی دن) آج-11 اپریل بروزاتوارکو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد بیماریوں کے بارے میں عوام میں شعورآگاہی بیدار کرنا ہے اس سلسلہ میں اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں واکس اور سیمینارز انعقاد پذیر ہونگے جن سے طبی ماہرین مرض کی روک تھام کیلئے عوام میں شعورآگاہی فراہم کریں گے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔