پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری

Published on April 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments


لاہور(یو این پی)کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا آغاز یکم جون سے ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا، ایونٹ کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سےایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق 3 روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا، تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے سے ہوگا جب کہ ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہے۔
پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل
20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اب تک 14 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ پشاور زلمی بھی 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس لینے میں کامیاب رہی تاہم وہ رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز 6،6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب لیگ میں واحد میچ جیتنے والی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2,2 پوائنٹس کے ساتھ بالتریب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes