اوکاڑہ(یو این پی) رینالہ خورد بائی پاس نزد ذکاءسی این جی کے پاس دو موٹر سائیکلوں کا تصادم ہو گیا حادثہ کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو آر ایچ سی ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت یاسین ولد صادق (35سال) کے نام سے ہوئی ہے جوکہ نواحی گاوں 13/ون اے ایل کا رہائشی تھا۔