بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی، راناثناء اللہ

Published on April 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments
لاہور(یو این پی) سلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ (ن) لیگ پی ڈی ایم کو ٹیک اوورکرنا چاہتی ہے ، پی ڈی ایم میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے، بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی، انہوں نے جو عمل کیا وہ میری نظر میں مناسب نہیں۔رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لینا بے اصولی ہے، قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لئے پیپلز پارٹی حکومتی اراکین کے ووٹ نہیں لے سکتی، یہیں سے بات بگڑی ہے، پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سلیکٹڈ ٹولے کی پالیسی انتقام کے سوا کچھ نہیں، انھوں نے اب اپنوں سے بھی انتقام لینا شروع کردیا ہے، سلیکٹڈ ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا، خوشاب کے عوام بھی انتقامی پالیسیوں کو مسترد کردیں گے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog