دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن 7اپریل کو منایا جائے گا

Published on April 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 888)      No Comments

2
لاہور۔۔۔ دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی صحت کا عالمی دن (ورلڈ ہیلتھ ڈے ) 7اپریل بروزپیر کوبھر پور طریقے سے منایا جائے گا ۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا ۔ جس کا مقصد صحت کے بارے میں عوامی شعور بیدار ، مختلف امراض کے بارے میں آگاہی ، علامات ظاہر ہونے کے بعد تشخیص کیلئے اقدامات ، بروقت علاج اور تدارکی امور کے بارے میں ہیلتھ ایجوکیشن کو عام اور صحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر منعقدہ سیمینارز سے خطاب کے دوران مختلف ماہرین طب اپنے تحقیقی مقالے بھی پیش کریں گے جن میں انسانی صحت کی اچھی بہتری ، اسے درپیش خطرات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题