مصطفی آباد جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر وبائی امراض پھیلانے لگے

Published on April 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

3

مصطفی آباد/للیانی ۔۔۔ مصطفی آباد جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر وبائی امراض پھیلانے لگے، اعلی افسران کے احکامات کے باوجود سی او مصطفی آباد گندگی کے ڈھیر اٹھوانے سے قاصر، ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی میں مختلف مقامات پر گندگی کے ڈھیر وبائی امراض کا سبب بن رہے ہیں ، مقامی صحافی منیر احمد بھٹی کے گھر کے ساتھ گندگی کا ڈھیر عرصہ داراز سے پڑا ہوا ہے، اعلی افسران کی احکامات کے باوجود سی او مصطفی آباد گندگی سے ڈھیر اٹھوانے سے تا حال قاصر ہے، مصطفی آباد کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے ڈی سی او قصور سے نا اہل سی او مصطفی آباد کو معطل کرکے کسی قابل آفیسر کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو شہر کو گندگی سے صاف کر وا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题