اوکاڑہ (یواین پی) ڈی ایس پی سی آئی اے نے مویشی چور گینگ سے مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے مویشی چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا مال مسروقہ مویشی اور چھ لاکھ روپے سے زائد نقدی رقم برآمد کرکے اصل مالکان میں تقسیم کردی۔ترجمان پولیس کے مطابق مویشی چورگینگ کے سرغنہ تنویر بگا گروپ میں ملزمان بوٹا جمشید طوطی جاوید امین شامل تھے اورملزمان کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ڈی ایس پی سی آئی اے مہر یوسف نے برآمد ہونے والی رقوم مال مویشی ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دی مسروقہ مال مویشی اور نقدی رقم واپس ملنے پر شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔