سوا سال سےوزیر اعظم ہاؤس نہیں گیا جہانگیر ترین

Published on April 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

لاہور (یواین پی )جہانگیر ترین ایک بار پھر کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز کےساتھ بینکنگ کورٹ پہنچ گئے، پی ٹی آئی کے ایم این اے راجا ریاض کا کہنا ہے کہ ارکان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں، اب اس بات کوآگے نہ بڑھائیں، اگر یہی رویہ رہا تو ہم بھی کوئی قدم اٹھا سکتے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین بیٹے علی ترین کے ہمراہ بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔لاہور کی بینکنگ عدالت نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کر دی، جہانگیر ترین کے وکلاء نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے۔جہانگیرترین کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ 14 اپریل کو ایف آئی اے نےنوٹس بھیجا اور تمام ریکارڈ مانگا، اتنی جلدی تمام ریکارڈ دینا ممکن نہیں، 19 اپریل کومزید وضاحت کیلیے ایف آئی اے میں پیش ہوں گے۔عدالت نے کہا کہ سماعت پر دلائل مکمل کریں کہ کیس بینکنگ کورٹ میں چلانا ہے یاسیشن کورٹ میں۔
سماعت کے بعد بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اس میں فرضی کہانی بنائی گئی ہے، پہلےکاشت کار تھا پھر بزنس مین بنا اس کے بعد سیاستدان بنا، تینوں ایف آئی آرز میں چینی کی قیمت بڑھنے کا کوئی ذکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹی کہانی بنائی گئی، سوا سال سےوزیر اعظم ہاؤس نہیں گیا، نہیں پتا میرےخلاف کون کر رہا ہے، مگرکوئی تو کررہا ہوگا۔اس موقع پر راجہ ریاض نے کہا کہ ارکان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں، اب اس بات کوآگے نہ بڑھائیں، آج نہ انصاف ہے نہ ایمانداری ہے۔راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ میں وہ انصاف کے طلب گار ہیں، وزیر اعظم معاملے کو آگے نہ بڑھائیں، اگر یہی رویہ رہا تو ہم بھی کوئی قدم اٹھا سکتے ہیں۔اسحاق خاکوانی نے کہا کہ چند دنوں میں الزامات کا جواب دیں گے، چند دن دے دیں پھرسب کچھ سامنے لےآئیں گے، ہم کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، ہمیں 5 سے 6 دن دے دیں پھرسب کچھ سامنےلے آئیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme