افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ (کل) ہوگی

Published on April 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 3,681)      No Comments

02
کابل (یوا ین پی) افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ (کل) ہفتہ کو ہوگی جبکہ ممکنہ حملوں کے خدشہ کے باعث مختلف شہروں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان میں گذشتہ شب صدارتی انتخابات کیلئے جاری انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے اور (کل) 5 اپریل کو 7 امیدوار صدارتی انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔ خود مختار الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 حتمی امیدوار اس دوڑ میں اترے تاہم 3 امیدوار انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔ گذشتہ برس 16 ستمبر سے 16 اکتوبر تک جمع کرائے گئے 27 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں سے 16 کو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ صدر کرزئی 2مرتبہ ملک کا صدر رہنے کے باعث آئینی طور پر تیسری مرتبہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ انتخابات میں سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداﷲ عبداﷲ، سابق وزیر خزانہ اشرف غنی اور سابق وزیرخارجہ زلمے رسول اہم امیدوار ہیں۔ دوسری جانب افغان وزارت دفاع کے ترجمان ظاہر عظیمی کا کہنا ہے کہ دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں ممکنہ حملوں کے خدشہ کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور انتخابات کے دوران بری اور فضائی افواج پوری طرح چوکس رہیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes