اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کا علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

Published on April 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز )ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کا علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ۔سبزی فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی اور کوالٹی چیک کی۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کا عملہ پھل اور سبزیوں کی بولی کے بعد ان کی ریٹ لسٹ جاری کرے جس کے بعد پرائس مجسٹریٹس اسی قیمت پر پھلوں و سبزیوں کی فروخت کو یقینی بنائیں انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں ٹماٹر ،پیاز،بھنڈی،لیموں،کدو،خربوزہ،کیلے ،اسٹرابری،امرود اور سیب سمیت دیگر پھلوں و سبزیوں کی بولی کے عمل کا بھی جائزہ لیا انہو ںنے کہا کہ ہر ضلع میں دوسرے علاقو ں سے آنے والے پھلوں اور سبزیوں کی سپلائی اور اوکاڑہ ضلع میں پیدا ہونے والے پھلوں وسبزیوں کی دوسرے اضلاع میں سپلائی کے میکا نزم پر نظر رکھی جائے ضلع میں پھلوں و سبزیوں کی کمی نہ ہونے دی جائے اور ان کی تواتر سے سپلائی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy