کراچی (یواین پی) درآمدات کے لیے بڑھتی ہوٸی طلب کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 22 پیسے کے اضافے سے 153.46 روپے پر بند ہوٸی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 20 پیسے کے اضافے سے 153.80 روپے کی سطح پر بند ہوٸی۔