خان صاحب سے رشتہ کمزور نہیں پی ٹی آئی اور عمران خان سے محبت آج بھی قائم ہے

Published on April 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments


میں اور میرے ساتھی حکومتی کمیٹی سے نہیں صرف وزیراعظم سے ملیں گے، جہانگیر ترین
لاہور(یواین پی) جہانگیرترین اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان بڑھتی خلیج بظاہر کم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ایک لمحہ تو وہ بھی آیا تھا کہ آج یا کل میں جہانگیر ترین پریس کانفرنس کرتے اور اپنے حواریوں کے استعفے جمع کرا کر پی ٹی آئی کی حکومت کو دھڑام سے گرا دیتے مگر انہوں نے تحمل سے کام لیااور بار بار حکومت کو گزارش کی کہ ان کے کیس کو خصوصی طور پر دیکھا جائے ان کے اسی مثبت ردعمل کے طور پر شاید وزیراعظم عمران خان ان سے ملنے کے لیے آمادہ ہو چکے جس پر جہانگیر ترین بھی اب مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہمارا گروپ کسی کمیٹی سے نہیں صرف وزیراعظم عمران خان سے ملے گا۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے 40 ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا اور کہا کہ سول کیس کو فوجداری کیس میں منتقل کیا، یہ تون لیگ نے بھی نہیں کیا تھا، بناوٹی ایف آئی آر ہیں،کوئی چیز ایف آئی اے کی نہیں۔انہوں نے کسی بھی حکومتی کمیٹی سے ملنے سے انکار کیا اور کہا ان کا گروپ صرف وزیراعظم سے ملے گا،کچھ دوستوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے، ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہوئے، خان صاحب سے رشتہ کمزور نہیں۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرے گھر ایک افطاری تھی جس میں دوستوں نے شرکت کی، اسلام آباد سے بھی کچھ دوستوں نے رابطہ کیا۔ان کا کہنا تھا توقع ہے کہ ہمارے گروپ کی عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی، ہم کسی کمیٹی سے نہیں ملیں گے، ہمارا گروپ صرف عمران خان سے ملے گا۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں بھی میرے کاروبار کی چھان بین کی گئی، میرا اس معاملے میں کوئی قصور نہیں ہے، یہ کیس ایف آئی کا ہے ہی نہیں، کیس میں کوئی مدعی نہیں ہے، کسی شیئر ہولڈر نے اعتراض نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog