توہین رسالت سے مسلمانوں کے دلوں کو تکلیف پہنچتی ہے،رہنما تحریک انصاف
مانگامنڈی (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک مبشر علی گوگا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ نہایت دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ عالمی قوتیں پاکستان کے معاشرتی حالات خراب کرکے دنیا کے سامنے پاکستان کو انتہا پسند ملک ثابت کرنا چاہتی ہیں۔ پاکستان کے باشعور اور غیور عوام سنجیدہ رویہ اپناتے ہوئے حالات کی سنگینی کا مقابلہ دانشمندی کے ساتھ کریں ۔پاکستان کو معاشی دگرگوں حالات سے نکالنے کیلئے حکومت کی معاشی جدوجہد اور محنت میں قوم اپنا ذمہ دارانہ کردار اور حصہ ملائے۔انہوں نے مزید کہا کہ الحمداللہ آج پاکستان کو ایسا وزیراعظم ملا ہے جوختم نبوت اور ناموس رسالت ؐ کا محافظ ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کا کوئی ثانی نہیں، انشاء اللہ موجودہ حالات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے دنیا کے ہر فورم پر ناموس رسالت ؐ کی بات کی ہے، عمران خان نے دنیا کو باور کروایا کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ حضوراکرم ؐ کی ذات اقدس پر کوئی حرف اٹھائے، توہین رسالت سے مسلمانوں کے دلوں کو تکلیف پہنچتی ہے، وزیراعظم عمران خا ن سچے عاشق رسول ہیں