ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسداد پولیو مہم 14 اپریل سے شروع ہوگی

Published on April 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 856)      No Comments

3
گوجرہ ۔۔۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم 14 اپریل سے شروع ہوگی۔ جس میں محکمہ صحت کی سپیشل ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال کی عمر تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گی جبکہ17اور 18اپریل کو بطور کیچ اپ سویپنگ ڈیز کسی ناگزیر وجوہات کی بناء پر رہ جانیوالے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاری،ہر یونین کونسل میں پولیو ٹیموں اور مائیکرو پلان کی موجودگی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس7 اپریل صبح دس بجے کمیٹی روم میں ہوگا جس میں محکمہ صحت،پاپولیشن ویلفیئر، اسسٹنٹ کمشنرز،ٹی ایم اوز و دیگر محکموں کے ضلعی انتظامی افسران سمیت ڈاکٹرز،پولیس و میڈیا کے نمائندے شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题