اگر سوشل میڈیاکے دباﺅمیں ٹیم کا انتخاب ہوتا ہے تو یہ غلط ہے، انضمام الحق
لاہور(یواین پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سابق سربراہ و کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں اس وقت ایک دو لڑکوں کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی پرفارم نہیں کررہا، مڈل اور لوئر آرڈر بیٹنگ کی پرفارمنس بھی ٹھیک نہیں جس پر سوچنا چاہیے۔ایک تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کوچز کو بھی سیکھنا ہوتا ہے، شعیب ملک اس کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کھیل چکے ہیں اگر وہ کوئی بات کر رہے ہیں تو اس پر سوچنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم کو دیکھیں تو اس ٹیم کا بیلنس کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ ایک سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ عامر اور شعیب جس نے بھی ٹیم انتظامیہ پر تنقید کی ہے وہ ٹیم سے باہر ہو کر کی، جب یہ کھلاڑی کھیل رہے تھے تو ان کو اس وقت ان چیزوں پر بات کرنی چاہیے تھی۔انضمام الحق نے کہا کہ اگر سوشل میڈیاکے دباﺅمیں ٹیم کا انتخاب ہوتا ہے تو یہ غلط ہے، سلیکٹرز کو کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے وقت مستقبل کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔