محنتی پولیس افسر محکمہ پولیس کے ماتھے کا جومر

Published on April 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 927)      No Comments

تحریر ۔۔۔ میاں محمد الیاس
محنتی پولیس افسر محکمہ پولیس کے ماتھے کا جومر ہوتے ہیں ۔اسی طرح لاہور پولیس کے ایک انسپکٹر کی بات کرتا چلوں کہ محکمہ پنجاب پولیس میں ایک ایسے کرائم فائٹر پولیس انسپکٹر ہیں جس کا نام انسپکٹر جاوید اقبال چیمہ ہے جنہوں نے محکمہ پنجاب پولیس میں اپنی ایمانداری کی مثال قائم کرنے کیساتھ جس تھانے میں بھی آفیسران نے انہیں جرم کو روکنے کیلئے ذمہ داری سونپی اس نے اپنے جان بیوی بچوںکی پروہ کیے بغیرہی تھانے کا چارج لیتے ہی اپنی نوکری کو انتہاہی ذمہ داری اوردلیرانہ انداز میںسرانجام دیکر محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کرنے کیلئے دن رات کوششیں کی ہیں اسی طرح گزیشہ چند ماہ قبل انسپکٹر جاوید اقبال چیمہ کو صدر ڈویژن لاہورکے سرکل رائیونڈ تھانہ مانگا منڈی کی ذمہ داری سونپی گئی جس نے اپنی تعیناتی میں چوروں ،ڈاکو ں،قبضہ مافیا،منشیات فروشوں،غنڈہ عناصروں کیخلاف گھیرا تنگ کر کے انہیں نشان عبرت بنایا جس کی بدولت آج بھی علاقے میں امن وایمان کی صورتحال برقرار ہے ۔اور انسپکٹر جاوید اقبال چیمہ کی اچھی کارکردگی کو عوام نے اپنے نہ صرف دلوں میں مقام دیا بلکہ مانگا منڈی کی تاریخ میں جاوید اقبال چیمہ کی کارکردگی کو سنہری حروف میں لکھا گیا ہے ۔کچھ دوست سوچتے ہونگے ایک انسپکٹر رینک کے آدمی کی صحافی بھائی تعریف کے پل باندھ رہا ہے ۔انکو صرف اتنا یاد کرواتا چلوں مانگا منڈی پولیس اسٹیشن میں انسپکٹر جاوید اقبال چیمہ کو تب مانگا منڈی لگایا گیا جب علاقے کے حالات انتہاہی کشیدہ تھے بلکہ مانگا ہتھاڑ کے علاقے میں خطرناک ڈاکووں کے گروہوںنے غریب لوگوں کی بچیوں کی عزتوںکو جہاں چاہے لوٹ لیا جاتا تھا ،بھتہ خوری عروج پر تھی اور مانگا ہتھاڑ کو دن ہو یا رات لوگ علاقہ غیر کہتے تھے اور کوئی بھی شریف شہری وہاں جانے سے گھبراتے تھے۔لیکن انسپکٹر جاوید اقبال چیمہ نے اپنے افیسران کی طرف سے دیئے ہوئے ٹارگٹ جرائم کی روک تھام کیلئے دن رات محنت کر کے مشہور بدنام زمانہ گینگ کے سرغنہ ڈاکو شمیر عرف شمی کو کیفر رکردار تک پہنچا کر علاقے کو امن کا گہورہ بناکر عوام اور اپنے اعلیٰ آفیسران کے دلوں میں اپنا مقام بنایا جسکی اچھی کارکردی کو مانگا منڈی تھانے کی تاریخ میں ہمیشہ کیلئے سنہری حروف میں لکھ دیا گیا۔جن کوششوں کو نہ صرف عوام میںخوب سراہا گیا بلکہ آئی جی پنجاب پولیس محترم انعام غنی صاحب ،سی سی پی او لاہورمحترم غلام محمود ڈوگر صاحب ،ڈی آئی جی آپریشن لاہور محترم ساجد کیانی صاحب نے بھی انسپکٹر جاوید اقبال چیمہ کو اچھی کارکردگی پر انہیں شیلڈ پیش کی اور انعامات سے نوازہ ہے۔حال ہی میں کچھ عرصہ قبل انسپکٹر جاوید اقبال چیمہ کو اے کیٹگری کے تھانہ کاہنہ کا چارج سونپ دیا گیا جنہوں نے تھانہ کاہنہ کا چارج لیتے ہی جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اپنی فرض شناسی کی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند ہفتوں میں ہی کرائم کنٹرول کر کے محکمہ پولیس کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے ۔یاد رہے ایسے پولیس آفیسرجب بھی کسی تھانے میں چارج لیتے ہیں تو انکی تعیناتی پر جرائم پیشہ افراد ،رسہ گیروں ،ٹاﺅٹ مافیا کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ۔ مگر ایسے حالات میں مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے محکمہ پولیس کے ایسے شیر جوان افیسر ان کیساتھ پولیس کے اعلی ٰ آفیسران کو چاہے انکی حوصلہ شکنی کی جائے تاکہ معاشرے کے ناسوروں کا جڑھ سے خاتمہ ممکن ہوسکے ۔ہمارے معاشرے میںظلم بھی جب بڑھتا ہے توآخر مٹ ہی جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog