آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیردفاع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

Published on April 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیردفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، علاقائی استحکام اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں سراہا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔ترجمان پینٹا گون کے مطابق امریکی وزیردفاع نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماوَں نے علاقائی استحکام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوَں میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیردفاع نے آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت کو دوہرایا۔ ترجمان پینٹا گون کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ امریکی وزیر دفاع نے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes