مولانا کا بیان جانیں دینے والے شہداء کی توہین کے مترادف ہے، فواد چودھری

Published on April 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا کا بیان جانیں دینے والے شہداء کی توہین کے مترادف ہے، مولانا فضل الرحمان غیرذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب کریں، اپنی سیاست کے لیے قومی اداروں پر حملے کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایم صدر سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مولانا کا بیان جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء کی توہین کے مترادف ہے۔اپنی سیاست کے لیے قومی اداروں پر حملے کرنا قابل مذمت ہے۔ مولانا فضل الرحمان غیرذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب کریں۔مولانا کو پاکستان کی صلاحیتوں پراس وقت بھی شک تھا جب کہتے تھے کہ طالبان پہاڑوں پرآپہنچے ہیں۔ مولانا ان معاملات پربات کررہے ہیں جن کا انہیں پتہ ہی نہیں۔مولانا سیاسی انا کی تسکین کیلئے قومی معاملات پر من گھڑت شکوک نہ پالیں تو بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا نے جس اتحاد کی بھی قیادت کی وہ 12 گھنٹے بھی جنگ نہ کرسکا۔ مولانا صاحب دراصل بلاول بھٹو کی طرف سےعزت افزائی کا صدمہ برداشت نہیں کرسکے۔ واضح رہے نیوز ایجنسی کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر ختم قرآن پاک کی تقریب کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بھی میدان میں تھے، اب بھی ہیں اور آگے بھی میدان میں رہیں گے، رمضان شریف کے بعد ہم پہلے سے بہتر طاقت کے ساتھ میدان میں ہونگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes