پاکستان میں کورونا سے آج مزید 178 افراد جان کی بازی ہار گئے

Published on April 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 178 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 17575 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 812527 ہے۔تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے 2 ،پنجاب میں کورونا سے 127 ، سندھ اور اسلام آباد میں کورونا سے 5،5، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 1،1 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 37 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 17575 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4629 ، بلوچستان میں 233 ، خیبرپختونخوا میں 3238 ، آزاد کشمیر میں 470 ،اسلام آباد میں 675 ، گلگت بلتستان میں 106، پنجاب میں 8224 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog