اداکارہ زینب قیوم کورونا سے خوفزدہ، 11 ٹیسٹ کروا لیے

Published on April 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان کی اداکارہ زینب قیوم بھی کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ سے خوفزدہ ہوگئی ہیں اور اب تک وہ11 کورونا ٹیسٹ کرواچکی ہیں۔اداکارہ زینب قیوم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا کے تیزی سے پھیلاؤکے دوران ہونے والے اپنے تجربے کو شیئر کیا ہے۔زینب قیوم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے کہ اُنہیں کورونا کے سخت ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنے کام کے لیے جانا پڑتا ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس وبا سے خوفزدہ ہونے کے سبب ایک سال کے دورانیے میں سوائے سیٹس پر اپنے ساتھی اداکاروں میں سے کسی سے بھی نہیں ملی ہوں اور اب تک کورونا وائرس کے 11 ٹیسٹ کروا چکی ہوں جو کہ منفی آئے ہیں۔زینب قیوم نے لوگوں سے گزارش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سماجی تقریبات کا اہتمام اور شرکت سے گریز کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes