الیکٹرانک ووٹنگ کی حکومتی سرپرستی میں تیار کوئی اسکیم منظور نہیں

Published on May 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے نام پر اگلا الیکشن چرانے کا نیا منصوبہ بنا رہی ہے، انتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، حکومتی سرپرستی میں تیار کوئی اسکیم منظور نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چھ ماہ میں الیکٹرانک مشینیں خریدنے کی ہدایت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے نام پر اگلے الیکشن کو چرانے کا آرٹی ایس کی طرز پہ دھاندلی کا نیا منصوبہ بنا رہی ہے- انتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے جسے اسے سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کرنا ہوتا ہے- کسی ایسی سکیم کو جو حکومتی سرپرستی میں تیار ہو اسے منظور نہیں کیا جائے گا- خیال رہے حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئے قانونی اور تیکنیکی انتظامات مکمل کرنے کی ڈیڈلائن مقرر کردی گئی، وزیراعظم نے 6 مہینے میں الیکٹرانگ ووٹنگ کیلئے مشینیں خریدنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کابینہ ارکان نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme