شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، برطانیہ 16 سال بعد کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجے گا

Published on May 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

 

اسلام آباد: (یواین پی) شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے کہ 16 سال کے طویل عرصے کے بعد بالاخر انگلش ٹیم پاک سرزمین پر کھیلنے کیلئے تیار ہو گئی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ رواں سال ہی دونوں ملکوں کے درمیان سیریز ہوگی۔اس بات کی اطلاع وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے دی، جو انہوں نے پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر کرسچین ٹرنر کیساتھ ملاقات کے تناظر میں عوام کیساتھ شیئر کی۔فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے دوستوں کی طرح عزیز برطانوی سفیر کرسچین ٹرنر کیساتھ ملاقات بہت خوشگوار رہی۔ مجھے یہ جان پر بہت خوشی ہوئی کہ 16 سال کے عرصہ کے بعد بالاخر برطانیہ اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog